16 اپریل 2019 - 13:14
فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار شیعہ نمائندے کا انتخاب

پہلی مرتبہ فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں ایک شیعہ امیدوار نے کامیابی حاصل کر کے پارلیمنٹ میں قدم رکھا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق، حسین ابوکلل الطائی پہلی مرتبہ ایک شیعہ نمائندہ کے طور پر فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
شیعہ مذہب سے تعلق رکھنے والے فن لینڈ کے یہ شہری جو اصل میں عراقی ہیں اس ملک کے پارلیمانی انتخابات میں ’ہلسینکی‘ شہر سے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے تھے جو اکثریت آراء حاصل کر کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے۔

حسین ابوکلل، اسعد ابوکلل کے بیٹے ہیں جو نجف اشرف کے سابق گورنر اور فن لینڈ میں عراق کے سابق سفیر رہ چکے ہیں۔
حسین ابوکلل فن لینڈ میں موجود اسلامی انجمن ’رسالت اہل بیت(ع)‘ کے فعال رکن بھی ہیں۔

خیال رہے کہ فن لینڈ براعظم یورپ کے شمال میں واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی کل آبادی ۵۵ لاکھ ہے اور اس میں شیعہ صرف ایک فیصد ہیں۔ فن لینڈ کی شیعہ آبادی میں اکثریت عراقی مہاجرین کی ہے۔

.............

242